کویت سٹی : کویتی وزارت داخلہ نے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’محکمہ انسداد منشیات نے سمگلروں کی انتہائی مکار کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔‘’سمگلروں نے زندہ بکروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کی مگر محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی مستعدی نے ان کی کوششوں کو سبوتاڑ کر دیا ہے۔