کویت سٹی : کویت کی ایک خاتون وکیل نے ایسے ممالک جہاں لوگ مخلوط طور پر رہتے ہیں کا سفر کرنے والے ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں کو جیلوں میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے اس بیان پر عوامی اور سماجی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ چہارشنبہ کو کویتی وکیل ایڈووکیٹ اریج عبدالرحمن حمادہ نے قومی اسمبلی میں ایک تجویز پیش کی کہ اراکین اسمبلی اور وزراء کی نجی زندگیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا قانون نافذ کیا جائیجس میں انہیں ایسے ممالک کے سفر سے روکا جائے جو کویتی رسم و رواج کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اسلامی قوانین کا اطلاق نہیں کرتے۔حمادہ نے کہا کہ اس نے یہ تجویز ایک قانون کے لیے پیش کی تھی جو پبلک رجسٹری کو موصول ہوئی جس میں اخلاقیات کمیٹی کو مخاطب کیا گیا تھا۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کو 5 سال قید اور 20,000 دینار جرمانے کی سزا دی جائے۔حمادہ نے وضاحت کی کہ وہ ایک ایسا قانون متعارف کروا کر سیاسی پیغام دینا چاہتی ہیں۔