کویت میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کی پابندی ختم

   

کویت سٹی : کویت میں جماعت کے دوران نمازیوں میں سماجی فاصلے کی دوری ختم کر دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں کمی اور ٹیکہ اندازی عمل تیز ہونے پر کویت کی کابینہ نے پابندیوں میں نرمی کی منظوری دی ہے۔کویت میں تقریباً ڈیڑھ سال بعد مساجد میں باجماعت نماز کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور نمازیوں نے بغیر کسی دوری کے باجماعت نماز ادا کی ہے۔کابینہ نے سماجی تقریبات کے انعقاد اور کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی میں بھی نرمی کی ہے تاہم صحت کے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 اکتوبر اتوار سے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا اور ہوائی اڈہ مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرے گا۔ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو کویت کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔