کویت کا سینکڑوں افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ

   

کویت سٹی: کویت میں قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے گزشتہ روز 489 مقدمات میں کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اسے وزراء کونسل میں پیش کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ کویتی شہریت کی تحقیقات کیلئے سپریم کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا تھا، جس کی صدارت اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کی۔