ریاض ؍ کویت سٹی : سعودی فالکن ٹیم کے طیارے کل جمعرات کو کویت پہنچے ہیں جہاں وہ ریاست کویت کے قومی دن کی تقریبات اور ایئرشو میں حصہ لیں گے۔کویتی وزارت دفاع نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ سعودی فالکن ٹیم 25 اور 26 فروری بہ روز ہفتہ اور اتوار کو کویتی ایئر فورس کے طیاروں کے ساتھ کویت ٹاورز کے قریب شام چار بجے ایک ایئر شو پیش کرے گی۔