دوبئی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت کے 90 سالہ حکمراں امریکہ کے ایک ہاسپٹل میں اپنی کامیاب طبی جانچ کروانے کے بعد واپس چلے گئے جس کی وجہ سے انہیں اپنا وائیٹ ہاؤس کا دورہ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔ سرکاری کونا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ صباح الاحمد الصباح کی طبی جانچ کے نتائج مثبت ثابت ہوئے۔ تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی جبکہ کونا نے قبل ازیں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ طبی جانچ کے پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے شیخ صباح نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کے اوقات پر بھی نظرثانی کی تھی۔ یاد رہیکہ شیخ صباح جنوری 2006ء سے کویت کے حکمراں ہیں۔
