حیدرآباد۔ 23 اگسٹ ( سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے دہلی شراب اسکام میں ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور سابق رکن اسمبلی منجندر سرسا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ کویتا نے منگل کو حیدرآباد کے سٹی سیول کورٹ کے 9 ویں چیف جج کے سامنے انجیکشن پٹیشن داخل کردیا۔ کویتا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی قائدین نے منظم سازش کے تحت ان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں جس سے عوامی زندگی میں ان کی ساکھ کو داغدار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کویتا نے دعویٰ کیا کہ ان پر جو بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کویتا نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے قائدین کو حکم دیں کہ ان سے غیر مشروط معذرت خواہی کریں۔ ن