نظام آباد ۔22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے تلنگانہ کے دانشوران سے ملاقات کاسلسلہ شروع کیاہے۔تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے 25اکتوبر سے جاگروتی جنم باٹا پروگرام کا آغاز عمل میں لایاجارہاہے۔اس سلسلہ میں کے کویتا مختلف دانشوروں سے ملاقات کررہی ہیں۔جس کا مقصد ریاست کے مختلف طبقات کی آرائتجاویز اور رہنمائی حاصل کرناہے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر آج شام کے کویتا نے ویکشنام کے ایڈیٹراین وینو گوپال سے ملاقات کی۔کویتا اور وینوگوپال نے تلنگانہ عوام کو درپیش مسائل‘زمینی سطح پر مشکلات اور دیگر اہم عوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔کے کویتا نے کہاکہ تلنگانہ کے عوامی مسائل کے مستقل حل کیلئے مختلف شعبہ جات کے ماہرین‘دانشوران اور سماجی رہنمائوں کی آراء نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔جاگروتی جنم باٹا پروگرام کے ذریعہ ریاست کے عوام کی آواز کو منظم انداز میں پیش کیاجائے گا تاکہ پالیسی سازفیصلوں میں عوامی رائے کو مرکزی حیثیت حاصل ہوسکے۔