کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی خفیہ منگنی

   

ممبئی : بالی ووڈ کی اسٹار ایکٹریس کٹرینہ کیف اور ابھرتے اداکار و ماڈل وکی کوشل نے ایک خفیہ تقریب میں منگنی کرلی ہے ۔ یہ منگنی آنے والی فلم شیر شاہ کی اسپیشل اسکریننگ کے موقع پر دونوں کو کافی گھل مل کر دیکھے جانے کے چند دنوں بعد منعقد ہوئی ہے ۔ انٹرنیٹ پر اس تقریب کے چرچے ہیں لیکن کیٹرینہ اور وکی نے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے ۔ پرینکا چوپڑہ نے کٹرینہ کو اپنی منگنی کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔