ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر ونڈے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ روز یہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر 275/8 اسکور کئے۔ کپتان بابر اعظم نے 77 اور امام الحق نے 72 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیر کی ٹیم 33ویں اوور میں 155 پر آؤٹ ہوگئی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کی اننگز میں میزبان ٹیم پر 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ کپتان بابر کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوو پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ قوانین کے مطابق وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلووز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا۔