کپتان وراٹ کوہلی کی حمایت میں آئے راہل گاندھی ، ٹویٹ کرکے دیا بڑا بیان : یہ نفرت سے بھرے لوگ ہیں، معاف کردو

,

   

ٹیم انڈیا کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کی بیٹی کیلئے دھمکی دینے والوں کو راہل گاندھی نے کرارا جواب دیا ہے ۔ راہل نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ یہ لوگ نفرت سے بھرے ہیں ، انہیں معاف کردو ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی لگاتار دو ہار کے بعد ہندوستانی فینس ٹیم انڈیا کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اس درمیان کچھ غیر سماجی عناصر نے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے کنبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ یہی نہیں سوشل میڈیا پر کچھ نے وراٹ کی بیٹی کی آبروریزی کے بعد قتل کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی ۔ اس شرمناک بیان بازی کو لے کر کئی لوگ وراٹ کوہلی کی حمایت میں آئے ہیں ۔