کپل شرما باپ بننے والے ہیں

   

Ferty9 Clinic

کامیڈین کپل شرما ان دنوں اپنے کپل شرما شو کو لیکر مصروف ہے۔ خبر ہے کہ وہ جلد باپ بھی بننے والے ہیں اور اس وجہ شو سے کچھ دنوں کی چھٹی لیں گے۔ فی الحال کپل شرما کے چاہنے والوں کے لئے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ وہ ’’دا اینگری برڈز‘‘ مووی 2 میں ریڈ کے کردار کو آواز دیں گے۔ یہ انیمیشن فلم ہے جو اس سال 23 اگست کو ریلیز ہوگی۔ اسے ہندی، انگریزی، تمل اور تلگو زبانوں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔