کڑپہ ۔ 24 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر کڑپہ سری دھرچے کوری اور ضلع ایس پی کڑپہ اشوک کمار کو ورلڈ بُک آف ریکارڈ کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ۔ واضح رہے کہ 21 مئی تا 21 جون کے درمیان ضلع کڑپہ میں یوگا پروگرامس کا انعقاد کیا گیا جس کے بہتر نتائج کی بنیاد پر یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ آج ریاست چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے آج یہ ایوارڈ ان کو دیا گیا ۔ ورلڈ بُک آف ریکارڈ لندن نے یہ باوقار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے ۔ اس ایوارڈ کے حصول پر ضلع کے سرکاری عہدیداروں اور عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ ضلع میں یہ پہلا بین الاقوامی ایوارڈ ہے ۔