حیدرآباد۔/16 جنوری، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کھاد کی اضافی قیمتوں سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ملک بھر میں کھاد کی قیمتوں کے مسئلہ پر کسانوں کی ناراضگی کے باوجود مرکز کی نریندر مودی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب کسانوں پر پہلے ہی بھاری بوجھ عائد ہوچکا ہے ایسے میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ سے زرعی شعبہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فصلوں کی امدادی قیمت سے محرومی کے نتیجہ میں کسان پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔ کے سی آر حکومت نے کسانوں کیلئے رعیتو بیمہ اور رعیتو بندھو اسکیم پر عمل آوری کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں کو کسی قدر راحت ملی ہے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی کسانوں سے زیادہ کارپوریٹ شعبہ کی بھلائی اور ان کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کے مسائل کے پیش نظر مرکزی حکومت کو اضافی قیمتوں سے فوری دستبرداری اختیار کرنی چاہیئے۔ ر