کھانسی کی نشہ آور دوا کی 80 بوتلوں کے ساتھ ہوائی اڈہ پر ایک مسافر گرفتار

   

نئی دہلی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کسٹمز عہدیداروں نے منگل کے دن بتایا کہ ہندوستان سے سعودی عرب جانے والے ایک شخص کے پاس سے جو مبینہ طور پر کھانسی کے ممنوعہ شربت کو اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، فینسی ڈائل کی 81 بولتیں ضبط کی گئیں۔ یہ شخص جدہ سے سعودی عرب کے صدر مقام ریاض کو گذشتہ اتوار کو ہوائی جہاز کے ذریعہ جانے والا تھا لیکن اسے آر جی آئی عالمی ہوائی اڈہ پر کسٹمز عہدیداروں نے روک لیا۔ اس کے ایک بیاگ کی خفیہ جیب سے 80 بوتل فینسی ڈائل کی برآمد ہوئیں۔ ہر بوتل میں 100 ایم ایل فینسی ڈائل پایا گیا۔ اس کے علاوہ دوسری دواؤں کے 10 پاکٹ بھی اس شخص کے سفری بیاگ کے خفیہ خانہ سے برآمد کئے گئے۔ فینسی ڈائل کھانسی کا شربت ہے اسے سردی اور گلے کی خراش میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں کوڈین فاسفیٹ ہوتا ہے جو ایک نشہ آور دوا ہے جس کے زیادہ استعمال سے آدمی اس کا عادی ہوجاتا ہے۔