کھانے ،کپڑے کی بجائے دستاویزات درست کروانے میں مدد زیادہ اہم

   

موجودہ حالات میں ملک کے دشمن کے عزائم کو سمجھنا ضروری ،نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے اہل خیر حضرات کو آگے آنے کی ضرورت ، بچوں کی دینی تعلیم پر زور ، کاغذ نگر میں جلسہ ، مولانا مبین قاسمی ، مولانا محمد مصدق القاسمی و دیگر کا خطاباغذ نگر۔ 29 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کے مسلم مائنارٹی فنکشن ہال میں ناظرہ قرآن اور بخاری شریف کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے مولانا محمد مصدق القاسمی صدر جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو کلمے اللہ کو بہت محبوب ہیں۔ سبحان اللہ بحمدہ سبحان اللہ العظیم یہ زبان پر نہایت ہلکے پھلکے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا پڑھنا بہت آسان ہے اور ان کی ادائیگی میں کوئی دشواری نہیں ہوتی ہے اور زبان سے سہولت سلاست سے جاری بھی ہو جاتے ہیں ان کی ادائیگی میں کوئی دشواری نہیں ہوتی اور یہ ترازو میں جب اللہ تو لے گا تو سب سے زیادہ وزنی بھی ہوں گے یعنی اللہ کے پاس ان کی وقعت اور اہمیت بہت زیادہ ہے ۔اللہ جب قیامت کے دن ترازو میں اعمال کو تولیں گے تو میزان عمل میں سب سے زیادہ بھاری ہوں گے جس کی وجہ سے ان کلمات کے پڑھنے والے کے اجر و ثواب میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔ملک کا دشمن ،ملک کا امن اور اقوام کو تحلیل اور منتشر کرنا چاہتا ہے تو ہمیں اس کو سمجھنے اور اپنے طور پر بیٹھ کر حل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ مولانا محمد اعجاز الدین صدیقی ناظم مدرسہ رقیہ للبنات نے کہا کہ بچوں کو دینی تعلیم ضرور دلوائیں یہ دینی تعلیم دنیا میں بھی کام آنے والی ہے اور آخرت میں بھی کام آنے والی ہے آپ کے بچے اگر دینی تعلیم پڑھیں گے تو وہ اپ کے بڑھاپے میں آپ کے کام آئیں گے اور آخرت میں بھی کام آئیں گے ۔مولانا مبین قاسمی مہتمم مدرسہ محبوبیہ نے خطاب میں کہا کہ امام بخاریؒ صرف محدث ہی نہیں بلکہ وہ مفسر بھی ہے چنانچہ انہوں نے سورہ طلاق کی تفسیر لکھی ہے آج طلاق اور خلع کی شرح آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ ہو چکی ہے۔امام بخاریؒ نے تیر اندازی کی فضیلت بھی بتائی ہے چنانچہ ہمیں جسمانی ورزش اور انڈیا کے مناسب کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہئے اور امام بخاری ؒنے لکھا کہ اپنے وارثوں کے لیے مال چھوڑ کر جانا یہ افضل ہے ان کو نادار بنانے سے۔چنانچہ ہمیں تجارت کی طرف بھی توجہ دینا چاہیے ۔مساجد کی کمیٹیاں بھی آگے بڑھے اور اپنی مسجد کے اطراف و اکناف کہ نوجوانوں کو مستقبل کا نایاب موتی بنانے کا کام کرے اور اہل خیر حضرات کو سمجھائے کہ اس وقت کھانا کھلانے کپڑا پہنانے سے بہتر عمل برتھ سرٹیفیکیٹ، ووٹرآئی ڈی بنانا ہے۔مجلس استقبالیہ میں جناب حافظ احمد امین صدر مدرس جامعہ محبوبیہ حافظ امتیاز خان سیکریٹری جمیعت علماء آصف آباد حافظ توصیف جنرل سیکرٹری جمعیت علماء کاغذ نگر جناب نعیم ایم آئی ایم جناب عبدالرحیم مالک اروی ساڑی سنٹر اس مبارک مجلس میں شرکت کرنے والے مسجد معراج کے صدر و احباب کمیٹی مصلیان،ذاکر قریشی صدر مسجد قریش، مسجد قدیم کمیٹی کے احباب و مصلیان،مسجد عامرہ کے احباب کمیٹی و مصلیان مسجد بلال کے جناب مجید واحباب کمیٹی مصلیان اور ایم پی جے کے صدر جناب فراز مالک دکن ٹریڈس وہ دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی مولانا محمد محسن علی مظاہری العالیہ خلیفہ مولانا قاری صدیق احمد باندوی کی دعا پر اختتام ہوا۔