ٹوکیو: مچھلی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ڈش ہے لیکن اگرکھانے کی سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی اچانک زندہ ہوجائے توکیا ہوگا۔جاپانی ریسٹورنٹ میں مچھلی کے شوقین شخص کواس وقت زوردار جھٹکا لگا جب نوڈلز اورسلاد سے سجی سجائی پلیٹ میں موجود مچھلی کھاتے وقت اچانک زندہ ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی چوپ اسٹک مچھلی کے قریب پہنچی مچھلی نے خوفناک انداز میں منہ کھولا اورچوپ اسٹک کو دانتوں میں دبا کرمنہ بند کرلیا۔
شکاگو میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ
شکاگو : امریکی شہر شکاگو میں اسرائیلی کھجوروں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی تنظیم امیریکن مسلمز فار فلسطین کی جانب سے اسرائیلی کھجوروں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی گئی ہے،جس کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ دوسری جانب اردن میں ہزاروں شہریوں نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے احتجاج کیا۔ مظاہروں کے دوران اردنی شہریوں نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو مسترد کردیا۔