کھرگے ، پرینکا اور راہول کا مہاتماگاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے ، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو آج ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راہول گاندھی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ صبح مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور ان کی سمادھی پر پھول چڑھا کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھرگے نے کہا، “سچائی، عدم تشدد اور ستیہ گرہ جیسی اعلیٰ اقدار کے ذریعے پوری دنیا کو امن کا راستہ دکھانے والے اور ہندوستان معمار بابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار اور نظریات ہمیشہ ہمارے لیے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ، آج ان کے نظریات کے لیے چیلنج ہے کہ ہم بابائے قوم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اس سے لڑ رہے ہیں۔