کھرگے ۔پرینکا کا موتی لال نہرو کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آزادی پسند پنڈت موتی لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، کھرگے نے کہاکہ عظیم آزادی پسند اور کانگریس کے سابق صدر، پنڈت موتی لال نہرو جی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ان کی تیار کردہ نہرو رپورٹ پر سب سے پہلے تمام ہندوستانیوں کیلئے ووٹ کا حق اور بنیادی حقوق کے تصور کا التزام رکھا گیا۔ قومی تحریک میں ان کی بے مثال شراکت ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی۔ قبل ازیں واڈرا نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آزادی پسند اور انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر پنڈت موتی لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا جی اور دیگر معززین موجود تھے ۔