کھلاڑی سے سیاست دان بنے پنجاب کے امریندر سنگھ حکومت کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو اپنی وزارت کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے اپنے استعفی کا انکشاف کیا ہے۔
اور انہوں نے اپنی استعفی نامہ بھیج دیا تھا، اور کل انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے خبر دی استعفی کے بعد انہوں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور احمد پٹیل کے ساتھ اپنی تصویر نشر کی۔
بتایا جارہا ہے کہ سدھو ترقیاتی امور یعنی راستے سڑک میوزیم وغیرہ کے وزیر تھے اور انہوں نے اس سلسلے میں کوتاہی برتی اوراس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کا جھٹکا کانگریس کو عام انتخابات میں لگا۔
واضح رہے کہ اسکے علاوہ دیگر انکی ذاتی معاملات کی وجہ سے امریندر سنگھ ان سے خوش نہیں تھے اور پارٹی پر انکی وجہ سے انگلی اٹھ رہی تھی، اسلیے انہوں نے استعفی دیا اور کانگریس نے اسے منظور کرکے اپنا پلو جھاڑ دیا ہے۔
My letter to the Congress President Shri. Rahul Gandhi Ji, submitted on 10 June 2019. pic.twitter.com/WS3yYwmnPl
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) July 14, 2019
Met the congress President, handed him my letter, appraised him of the situation ! pic.twitter.com/ZcLW0rr8r3
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) June 10, 2019