کھلے مقامات پر زندگی بسرکرنے والوں میں بلانکٹس کی تقسیم

   

شہر میں شدید سردی کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کا اقدام
حیدرآباد /2 جنوری (سیاست نیوز ) شہر میں جاری شدید سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے بلدیہ نے منعقدہ اقدام کا آغاز کیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد حدود میں بے یار و مددگار کھلے مقامات پر زندگی بسر کرنے والوں میں بلانکٹس تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر دانا کشور نے ایک اعلی سطح اجلاس میں تمام زونل و ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس طلب کیا اور مفت بلانکٹس تقسیم کرنے کے اقدام پر عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ۔ کھلے مقامات پر مارکٹ یارڈز ، بس شیلٹرز و بس اسٹیشن پارکس و کھلے مقامات پر شب بسری کرنے والے بے سہارا شہریوں میں یہ بلانکٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ بلدیہ نے آج رات ہی سے اس اقدام کے آغاز کااعلان کیا رات دیر گئے بلدی عہدیدار زونل و ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بلانکٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے کے تحت 3 ہزار بلانکٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر دانا کشور نے بتایا کہ تاحال گریٹر حیدرآباد میں بے سہارا عوام کیلئے 15 مقامات پر رات کے نائٹ شیلٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ جس سے تقریباً 700 افراد سہارا حاصل کرتے ہیں جو بے سہارا شہریوں کیلئے کافی مددگار ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ و بے سہارا افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فوری مقامی کمیونٹی ہال میں منتقل کریں کمشنر جی ایچ ایم سی نے رات کے وقت بنجارہ ہلز کے علاقہ کیر ہاسپٹل کے قریب فٹ پاتھ پر شب بسری کرنے والے افراد میں بلانکٹس تقسیم کئے ریاست میں بڑھتی سردی کی لہر کے پیش نظر بے سہارا افراد کو راحت فراہم کرنے کیلئے بلدیہ نے اس اقدام کی شروعات کی ہے ۔