کھلے میں نماز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے دی انتظامیہ کو اہم ہدایات

   

چندی گڑھ: ہریانہ کے گروگرام میں اب عوامی مقامات پر نماز نہیں ہوگی اس کے لیے حکم نامہ آ چکا ہے، کل بروز جمعہ نماز جمعہ ہو رہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کا سخت موقف دیکھنے میں آیا ہے وزیر اعلی کھٹر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کھلے میں نماز نہیں پڑھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ کھلے عام نماز برداشت نہیں کی جائے گی مسلم معاشرے کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کھلے میں نماز نہ پڑھیں چاہے وہ اپنے گھر میں ہی نماز پڑھیں ضلعی انتظامیہ نماز کے حوالے سے بات چیت کر رہی ہے اس سے قبل گروگرام کے ڈپٹی کمشنر نے پیر کو کہا تھا کہ مسلم اور ہندو سماج کے لوگوں کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں کئی فیصلے لیے گئے تھے اب نماز کی مخالفت نہیں ہوگی فیصلہ کیا گیا کہ اب عوامی مقامات پر نماز نہیں ہوگی نماز جمعہ 12 مساجد میں ادا کی جائے گی چھ عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کے لیے کرایہ ادا کرنا ہوگا وقف بورڈ کی زمین دستیاب ہوتے ہی 6 مقامات پر نمازیں روک دی جائیں گی۔