حیدرآباد ۔29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) کھمم اور گدوال ضلع میں کی گئی کارروائیوں کے دوران اینٹی کرپشن بیورو نے دو رشوت خور عہدیداروں کو گرفتار کرلیا ۔ کھمم ٹاؤن II پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسٹیشن ہیڈکانسٹبل کوٹیشور راؤ کو اے سی بی نے 50 ہزار روپئے نقد رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ کوٹیشور راؤ نے شکایت گزار سے مقدمہ میں تعاون کیلئے درخواست گزار سے ڈیڑھ لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور 50 ہزار روپئے نقد رقم لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔ اے سی بی نے گدوال ضلع میں ٹی ایس پی ڈی سی ایل لیجا منڈل جیوارتنم کو 20 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ برقی پول ہٹانے کیلئے جیورارتنم نے درخواست گزار سے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔ اے سی بی نے گرفتار عہدیداروں کو عدالت میں پیش کردیا ۔ع