ککھمم : ھمم سٹی کانگریس کی جانب سے زرعی بل کے خلاف کسانوں اور عوام کی جانب سے دستخطی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس کی قیادت کھمم سٹی کانگریس کے صدر محمد جاوید کررہے ہیں۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کے جانب سے جو زرعی بل لایا گیا وہ سراسر کسان طبقہ کے ساتھ ہے۔ نا انصافی اور ظلم پر مبنی ہی۔ کھمم سٹی کانگریس کی جانب سے کھمم شہر میں کسانوں اور دیگر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے زرعی بل کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں زرعی بل کے خلاف دستخطیں لی جارہی ہے۔ اس موقع پر کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مرکز کی بی جے پی حکومت جو کسان بل لیکر آئی یہ بل کسانوں کے خلاف انکی معشیت کوتبا وبرباد کردیگی۔ انہون کہا کہ کانگریس پارٹی روز اول سے زرعی بل کے خلاف اپنے احتجاج کو جاری رکھی ہوئی ہے اور مستقبل میں کانگریس کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے کانگریس پارٹی تیار ہے۔ اس موقع پر کانگریس کارپوریٹر دیپک چودری ، کانگریس کارپوریٹر وی نرسمہا رائو کے علاوہ کانگریس کے کارکونان و عوامی کی کثیر تعداد موجود تھی۔