کھمم ۔پی اجے کمار کے کل کے دورہ کے موقع پر تملگڈہ کھمم کے ساکن شیخ احمد پاشاہ جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہے جن کو 3لڑکیاں ہے ۔ 2016میں ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آرکے کھمم کے دورہ کے موقع پر احمد پاشاہ نے کے سی آر کو ایک یاد داشت حوالہ کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ کے سی آر نے ڈبل بیڈروم مکان دینے کا تیقن دیاتھا۔ کل کے دورہ کے موقع پر پی اجے کمار کو یاد دہانی پر پی اجے کمار نے کھمم کلکٹر کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے شیخ احمد پاشاہ کو دبل بیڈروم مکان فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر آر وی کرنن نے آج شیخ احمد پاشاہ کو ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات حوالہ کردی۔ اس موقع پر ٹی آر یس کھمم ضلع اقلیتی صدر محمد تاج، محمد عبدالقیوم مینیجنگ ڈائرکٹر نوا کیر ہاسپٹل کھمم موجود تھے۔
آن لائین جماعتوں کا اساتذہ نے معائنہ کیا
یلاریڈی ۔ منڈل کے ویلوئلا علاقہ میں مستقر کے ماڈل اسکول اساتذہ نے طلباء کی آن لائین جماعتوں کا گھر گھر جاکر معائنہ کیا اور اولیائے طلباء کو اس سے اپنے بچوں کو مستفید کروانے کا مشورہ دیا ۔ منڈل تاڑوائی کے برہمناپلی علاقہ میں بھی DEO راجو نے آن لائین کلاسیس کا معائنہ کیا ۔ اساتدہ مواضعات میں گشت کرکے آن لائین جماعتوں کا معائنہ کر رہے ہیں یا نہیں دریافت کیا ۔ اس موقع پر MEO راما سوامی بھی ساتھ تھے ۔
