دھوکہ بازوں سے چوکس رہنے عوام سے اے سی پی وینکٹیش کی خواہش
حیدرآباد۔/13نومبر، ( سیاست نیوز) ضلع کھمم میں اصلی کرنسی کے عوض یعنی ایک کروڑ کے عوض پانچ کروڑ پرانی کرنسی کی حوالگی کا اظہار کرکے دھوکہ دینے والی شیخ مدار کی زیر قیادت نقلی نوٹوں کے غیر مجاز کاروبار کرنے والی ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کیا اور اس ٹولی کی سرگرمیوں سے اخباری نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر وینکٹیش نے بتایا کہ ویمسور منڈل ( ضلع کھمم ) کے موضع مرلہ پاڈو میں ٹولی کا اصل سرغنہ شیخ مدار کی زیر قیادت ٹولی نے پرانی کرنسی کا ڈمپ تیار کرکے نئے نوٹوں کے عوض پرانی کرنسی کی زائد مقدار میں حوالگی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ستوپلی منڈل ، گوری گوڈم سے تعلق رکھنے والے شیخ مدار کی ٹولی سے تعلق رکھنے والے افراد عوام کو یہ کہتے ہوئے دھوکہ دے رہے تھے کہ ہم فینانس کا کاروبار کررہے ہیں اور ان غیر قانونی نقلی کاروبار کیلئے اس ٹولی نے مرلہ پاڈو موضع میں دامودر نامی شخص کا مکان کرایہ پر حاصل کیا اور ایک کمرہ میں پرانی کرنسی کے 500اور ہزار روپئے کے کرنسی نوٹوں کو کنٹینر میں جماکر اس بات کا اطمینان دلانے کی کوشش کرتے تھے کہ ان کے پاس کروڑہا روپئے پرانی کرنسی نوٹس پائے جاتے ہیں اور اگر کوئی ایک کروڑ نئی کرنسی کے نوٹس دینے پر انہیں پانچ کروڑ پرانی کرنسی کے نوٹس دیں گے اور ان نوٹوں کو ریزروبینک آف انڈیا میں قبول کئے جانے کی طمانیت دیا کرتے تھے اور اس بات کا اظہار کیا کرتے کہ ان کے پاس کافی مقدار میں بلیک منی رہنے کی وجہ سے نئی کرنسی کے عوض زائد مقدار میں پرانی کرنسی نوٹس دیئے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس طرح کی باتیں کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے کر نقلی کرنسی حوالے کرکے اصلی کرنسی حاصل کیا کرتے تھے۔ شیخ مدار اور گرفتار شدہ ٹولی کے ارکان نے بتایا کہ نقلی و جعلی کرنسی کے کاروبار ایک طویل عرصہ سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی کے غیر مجاز کاروبار کرنے والی ٹولی کے اصل سرغنہ شیخ مدار کے خلاف گزشتہ عرصہ کے دوران مختلف پولیس اسٹیشنوں میں جعلی کرنسی کے کاروبار کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کے واقعات کے خلاف کیسیس درج کئے جاچکے ہیں اور عوام کو دھوکہ دینے کے واقعات میں ملوث پائے جانے پر شیخ مدار کو سات سال جیل کی سزا بھی ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس مسٹر وینکٹیش نے بتایا کہ اس ٹولی کے خلاف کیس درج کرکے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اس طرح کا دھوکہ دینے والی ٹولیوں سے چوکس رہنے کی پرزور خواہش کی۔