حیدرآباد۔ ضلع کھمم میں برسر اقتدار ٹی آر ایس کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ وہاں ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے 400 خاندانوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر سی ایل پی لیڈر ملو بٹی وکرامارکا بھی موجود تھے ۔ وکرامارکا نے ان خاندانوں کا کانگریس پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام کی کانگریس سے وابستگی کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ کھمم کارپوریشن انتخابات میں کانگریس پارٹی کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سے عوام بیزار ہوگئے ہیں۔