کھڈسے کی دوبارہ بی جے پی میں واپسی

   

ممبئی: مہاراشٹر کے کھاندیش علاقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق سینئر لیڈر ایکناتھ کھڈسے کچھ ہی دنوں میں ایک بار پھر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ کھڈسے نے خود ہفتہ کو اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے حال ہی میں دہلی میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی۔پچھلی دیویندر فڑنویس حکومت میں، کھڈسے نے زمین کے سودے کے معاملے میں 2016 میں وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔کھڈسے نے تقریباً تین سال قبل مہاراشٹر میں بی جے پی قیادت سے اختلافات کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی۔