افرادِ خاندان اور عوام کا احتجاج ، مشتبہ افراد پولیس کی حراست میں
یلاریڈی۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی کھیت سے آنے والے کسان کی بازو کے کھیت کو برقی تاروں کی حصار بندی سے حادثاتی طور پر ٹکرا جانے پر موت ہوگئی۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آتما کور موضع میں 43 سالہ پوشٹی صبح کھیت گیا تھا اور شام میں گھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے اسے تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ کھیت کے پاس جاکر دیکھنے پر مشتبہ حالت میں وہ نظر آیا۔ ایک طرف نعش اور دوسری طرف حصاربندی کیلئے لگائے گئے برقی تاروں سے شک لگنے کے بعد شبہ ہے کہ نعش کو تالاب میں ڈال دیا گیا۔ جس کے بعد افراد خاندان اور علاقہ کے عوام نے شاہراہ پر بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کرکے DSP اور کلکٹر کو آنے کا مطالبہ کیا۔ متوفی پوشٹی کی نعش نظام ساگر کے بیاک وائر میں دستیاب ہونے سے عوام نے برقی تار لگانے والے کھیت کے مالک سرینو کو گرفتار کرنے کا ڈیمانڈ کیا۔ پولیس نے سرینو کو حراست میں لینے کے بعد احتجاجیوں نے احتجاج ختم کیا۔ راستہ روکو دھرنا سے شاہراہ پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ۔ پولیس کے سرینواس سے پوچھ تاچھ کرنے پر انکشاف ہوا کہ کسان سائیلو کی موت حصاربندی کے برقی تار لگنے سے ہونے پر مارے خوف کے قریبی نظام ساگر کے بیاک واٹر میں پھینک دیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔