نارائن پیٹ میں بیاٹمنٹن ٹورنمنٹ کا افتتاح ، ایس پی وینکٹیشورلو کا اظہار خیال
نارائن پیٹ /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھیلوں میں ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے ۔ کھیلوں سے دہنی صلاحیتوں اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر این وینکٹیشورلو نے ضلع سطح کے بیڈمنٹین ٹورنمنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کیا۔ نارائن پیٹ ضلع مستقر کے ڈسٹرکٹ لائنز کلب کے انڈور اسٹیڈیم میں ڈبلز بیڈمینٹن ٹورنمنٹ میں بطور مہمان خصوصی انہوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے مشعل روشن کرکے ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا ۔ پورے ضلع سے جملہ 28 ٹیمیں اس ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں سے سکون حاصل ہوتا ہے اور کھیل سے ذہنی طور پر مضبوط اور صحت مند ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں ہارنے والے کو دل برداشت نہیں ہونا چاہئے بلکہ خود اعتمادی کے ساتھ پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ حصہ لینا چاہئے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اچھا کھیلیں اور خوش رہیں ۔ کیونکہ کھیل اندر چھپی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بچپن سے کھیلوں کے شوق کی وجہ سے مجھے پولیس میں ملازمت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کیا کہ لائنز کلب نے انڈور اسیٹیڈیم میں دلچسپی لے کر چھت بنوایا ۔ جس سے کھلاڑیوں کو کافی سہولت حاصل ہوئی ہے ۔ ٹورنمنٹ کے منتظمین مسٹر ستیہ نارائنا ، نوین کمار ، تلسی ، ڈاکٹر کرانتی کمار ، رمیش ، سرینواسلو و دیگر نے شرکت کی ۔