کیا دوسری ایمرجنسی لاگو ہے؟ ٹی ایم سی لیڈر کا سوال

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا کو مخالف قوم رجحانات کو فروغ دینے والے مواد کو نشر نہ کرنے کے لئے حکومت کی جاری کردہ اڈوائزری پر سخت نوٹ لیتے ہوئے ترنمول کانگریس نے آج استفسار کیاکہ آیا ملک میں ایمرجنسی نمبر 2 لاگو ہے؟ ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے پرائیوٹ سیٹلائیٹٹ ٹی وی چیانلوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کیلئے کہا ہے۔