کیا پنجاب میں آگے بڑھے گی انتخابات کی تاریخ؟ وزیر اعلیٰ چرنجیت کے بعد بی جے پی، اکالی دل نے الیکشن کمیشن سے کیا یہ مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی شرومنی اکالی دل (یونائیٹیڈ)  نے الیکشن کمیشن سے گرو روی داس جینتی کے پیش نظر پنجاب میں 14 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ گرو روی داس کی جینتی 16 فروری کو ہے۔بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے جنرل سکریٹری سبھاش شرما نے اتوار کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے ایک خط میں الیکشن کمیشن کی تاریخ آگے بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، ’ریاست میں شیڈول کاسٹ (ایس سی) برادری سمیت گرو روی داس جی کے شاگروں کی اچھی خاصی آبادی ہے، جو پنجاب کی آبادی کا تقریباً 32 ہے۔