کیا یہ جمہوریت ہے؟ ممتابنرجی کاحکومت سے سوال

   

کولکتہ / ہواڑہ۔12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کو لکھنو ایئرپورٹ پر روک دینے کے بعد چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ حالانکہ وہ ہر ایک کو جمہوریت کا درس دیتے ہیں لیکن وہ خود اپنی’آمریت‘ کے دور میں کیا کررہے ہیں ۔ اکھلیش یادو الہ آباد یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے تھے ، لیکن انہیں لکھنو ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا ۔چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے نریندر مودی کا نام لئے بغیر سوال کیا ’ کیا یہ جمہوریت ہے؟‘ ۔ وہ صدر بی جے پی امیت شاہ کے مغربی بنگال میں جلسہ عام کا حوالہ دے رہی تھیں ۔ جب کہ وہ سوائن فلو سے صحت یاب ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی تقریر میں سوائن فلو کا تذکرہ کیا تھا ۔