کیاب ڈرائیورس کا احتجاجی پروگرام، اقل ترین کرایہ میں اضافہ اور کیابس کیلئے میٹر پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ

   


حیدرآباد :۔ شہر میں مختلف کیاب اگریگٹیرس کے لیے کام کرنے والے کیاب ڈرائیورس فیول کی قیمتوں میں اضافہ سے مسلسل متاثر ہورہے اور اس کی وجہ ان پر ضرب کاری پڑ رہی ہے ۔ اس کے خلاف ایک احتجاج کے طور پر ، تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اینڈ ڈرائیورس جے اے سی نے 8 مارچ سے تین دن تک سیاہ پرچم ریالی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ اقل ترین کرایہ پر فوری نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 17 روپئے فی کلومیٹر سے بڑھاکر 22 روپئے فی کلو میٹر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اس سلسلہ میں مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کریں۔ جے اے سی چیرپرسن شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ’ ہم 8 تا 10 مارچ سیاہ پرچم ریالی کا اہتمام کریں گے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ کے ساتھ ہمارا اصل مطالبہ یہ ہے کہ اقل ترین کرایہ میں 22 روپئے فی کلومیٹر تک اضافہ کیا جائے ۔ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کیابس کے لیے ایک میٹر پالیسی نافذ کی جائے ۔۔