کیب کی حمایت سے شیوسینا حکومت غیر متاثر

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ 12ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں شیو سینا کی جانب سے شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے موقع پر راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کردیئے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے این سی پی نے کہا کہ شیو سینا کے اس اقدام سے مہاراشٹرا کی مخلوط حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ حکومت اپنی پانچ سال کی میعاد پوری کرے گی ۔ این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا کہ شیو سینا جس نے لوک سبھا میں کیب بل کی حمایت کی تھی راجیہ سبھا سے واک آوٹ کرنا اس کے ارادہ کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے ۔