حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس بنجارہ ہلز کے شعبہ نیورولوجی کی جانب سے بچوں میں مرگی کی تشخیص اور علاج کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کے لیے ایک پیڈئیٹرک ایپیلپسی ورکشاپ 16 تا 18 نومبر حیدرآباد میں منعقد کیا گیا ۔ اس ورکشاپ میں آسٹریلیا ، تائیوان ، ملیشیا سے فیکلٹی اور ہندوستان کے مشہور و معروف اداروں سے ممتاز پیڈئیٹرک نیورولوجسٹ اینڈ ایپیلپٹالوجسٹس نے شرکت کی ۔ اس سہ روزہ ورکشاپ کے دوران اس موضوع پر ہوئے لکچرس اور ہائی کوالٹی ایجوکیٹیو میٹرئیل سے ہندوستان بھر سے اس ورکشاپ میں شرکت کرنے والے زائد از 150 مندوبین نے استفادہ کیا ۔ یہ ورکشاپ بچوں میں مرگی کی تشخیص اور اس کے علاج کے سلسلہ میں پیڈئیٹریشنس کو ٹریننگ دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جے ایم کے مورتی ، صدر شعبہ نیورولوجی ، کیر ہاسپٹلس نے مرگی کے مرض اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا ۔۔