کیرالا اسٹوری فلم معاملہ: جمعیۃ علماء ہند کو کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی ‘کیرالہ اسٹوری’ نامی فلم کی ریلیز پر فوری پابندی کا مطالبہ کرنے والی جمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل سپریم کورٹ نے عرضی گذار جمعیۃ علماء ہند کو مشورہ دیا کہ وہ کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔ جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ کیوں کہ کیرالہ ہائی کورٹ میں پہلے سے مقدمہ زیر سماعت ہے اس لئے وہیں رجوع کیا جائے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی سری نرسیما نے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوئی سینئر ایڈوکیٹ ورندہ گروور کو مشورہ دیا کہ وہ آئین ہند کے آرٹیکل 226 / کے تحت کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کرے حالانکہ ایڈوکیٹ ورندہ گروور نے سپریم کورٹ سے عبوری راحت کی درخواست کی تھی۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ نے کیرالہ ہائی کورٹ کو بھی حکم دیا کہ جلداز جلد سماعت کی درخواست کو قبول کرے