تھرواننتاپورم ۔ کیرالا میں برسر اقتدار لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی سربراہ پارٹی سی پی ایم کو دفاعی موقف اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے کیونکہ اس کے ریاستی سکریٹری اے وجئے راگھون نے متنازعہ ریمارک کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین نے مسلم لیگ کی جانب سے فروغ دی جانے والی مسلم بنیاد پرستی کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کانگریس قائدین اومن چنڈی اور رمیش چینی تھالہ نے انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر پی حیدر علی شہاب تھنگل سے ملاقات کی تھی تاکہ مسلم بنیاد پرستی کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس پر سی پی ایم نے دفاعی موقف اختیار کیا ہوا ہے اور محتاط رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے ۔