کیرالا میں افواہ پھیلنے سے پوسٹل اکائونٹ کھلوانے کیلئے ہجوم

,

   

تھرواننتھاپورم۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے شہر منار میں یہ افواہ پھیل گئی کہ حکومت پوسٹل اکائونٹ ہولڈرس کو 15 لاکھ روپئے تک کی رعایت دے رہی ہے۔ جس کے پھیلتے ہی منار میں واقع پوسٹ آفس میں عوام کی کثیر تعداد اکائونٹ کھلوانے جمع ہوگئی۔ تین دنوں کے اندر زائد از 1500 اکائونٹس کھولے گئے۔ یہی نہیں بلکہ ایک دیگر افواہ یہ بھی پھیلی کہ دیوی کلم آر ڈی او آفس سے مزدوروں کو مفت اراضی فراہم کی جائے گی جس کے بعد مذکورہ آفس میں بھی مزدوروں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی۔