کیرالا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے حوالے سے بیداری مہم

   

ترواننتا پورم، 18 جون (یواین آئی) کیرالا حکومت نے ریاست کے تمام اسپتالوں اور مقامی اداروں کو اینٹی بائیوٹک دواؤں کے بارے میں بیداری پروگرام منعقد کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس کے زیادہ استعمال سے بچا جا سکے ۔صحت کی وزیر مملکت وینا جارج نے کہاکہ اس سال کے آخر تک، کیرالہ کا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ریاست کے تمام اسپتال اور مقامی ادارے ‘اینٹی بائیوٹک بیداری’ پروگرام منعقد کریں اور بغیر درست نسخے کے ایسی ادویات نہ دی جائیں۔رپورٹ کے مطابق، ریاست میں اب تک اس طرح کے 2,852 پروگرام منعقد ہو چکے ہیں، جن میں 395 مقامی اداروں اور 734 اسپتالوں نے حصہ لیا۔ ان میں 437 سرکاری اور 404 نجی اسپتال شامل تھے ۔ لوگوں کے صحت مراکز کے ذریعے 5,710 پروگرام منعقد کیے گئے ۔ 2,238 تعلیمی اداروں نے مختلف سرگرمیاں منعقد کیں۔ تقریباً 21,465 رضاکاروں نے 3,27,000 گھروں کا دورہ کر کے لوگوں کو اس سلسلے میں بیدارکیا۔ تقریباً 1,530 نجی فارمیسیوں نے بھی اس بیداری مہم میں حصہ لیا۔