کیرالا میں جنوب مغربی مانسون کی دستک

   

نئی دہلی :ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون نے ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں دستک دے دی ہے ۔آئی ایم ڈی نے ٹویٹ کیا کہجنوب مغربی ما نسون نے 3 جون کو کیرالہ کے جنوبی حصوں میں دستک دے دی ہے ’’۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عام طور پر مانسون کیرالہ میں یکم جون کو دستک دیتا ہے ۔ آئی ایم ڈی کے اندازے کے مطابق اس سال مانسون معمول کے مطابق رہے گا ۔