کیرالا میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں اضافہ

   

22 ہزار افراد کیمپوں میں پناہ گزمی، 12 افراد ہلاک
تروونتا پورم۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کریالا میں موسلادھار بارش کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ ملاپورم ضلع میں ایک مکان منہدم ہوگیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبہ میں دب گئے۔ اس طرح رواں سال بارش میں یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ جب کہ 12 ہزار لوگ راحتی قیمتوں میں منتقل ہوگپئے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کوچین انٹرنیشنل ایرپورٹ کی پروازیں جمعہ کی آدھی رات تک معطل رکھی گئی ہیں۔ کیوں کہ سیلاب کا پانی مسلسل جہازوں کے کھڑے کرنے کی جگہ تک پھیل گیا۔ اوسط سے بھاری بارش، ہوا کے ساتھ ساتھ 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تروونتاپورم کے دویا ایک مقام تک پہنچ جائے گی۔ یہ بات ہندوستان محکمہ موسمیات نے بتائی۔ ہفتہ کے دن ساڑھے گیارہ بجے رات تک 3.2 میٹر تا 3.7 میٹر بلند لہروں اور موجوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ جوکیرالا کے ساحلی کے ساتھ بہتی رہیں گی۔ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس عرصے میں ان علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔ جمعہ کے دن مداری کلم اور الامہوزا کو ملانے والے ریل کے راستوں کی خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔ تھوری ہی دیر قبل ایک درخت اس راستے پر گرپڑا جس سے بجلی کی لائیٹوں کو نقصان پہنچ گیا۔ کم سے کم 4 ٹرینیں جن میں مالوی ایکسپریس، راجدھانی ایکسپریس، دھنباد ایکسپریس اور گرووایور ایکسپریس شامل ہیں معطل کردی گئیں۔ کوزی کوڈے ضلع میں زمین کے کھسک جانے کے بعد 3 افراد لاپتہ ہوگئے کوٹیام ضلع کے پالاشبہ میں سیلاب کے باعث آمد و رفت بند کردی گئی۔ جمعرات تک کیرالا ریاست میں 8 افراد مارے جاچکے تھے۔ خصوصاً شمالی کیرالا میں بارش میں بعض اموات ہوئی ہیں۔
جمعہ کے دن ایک سرکاری بیان میں تازہ صورتحال بتائی گئی جس کے مطابق جمعہ کی صبح تک 22,165 لوگوں کو 315 ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔ موہاتہ بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے یہاں کے 9,951 افراد نے 105 کیمپوں میں پناہ لے لی ہے اور ملاپورم سے 4,106 افراد کو 20 خیموں میں منتقل کیا گیا ہے۔