نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج کہا کہ اصطلاح لو جہاد کی قانون میں کوئی صراحت نہیں ہے اور مرکزی ایجنسیوں سے لو جہاد کا کوئی کیس رجوع نہیں ہوا ہے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ اصطلاح لو جہاد کا قانون میں کوئی تذکرہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی صراحت قانون میں کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں کیرالا میں بھی لو جہاد کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔