کیرالا میں پھرکورونا کا قہر ‘31 جولائی اور یکم اگست کو لاک ڈاون

   

تروننتا پورم :کیرالا میں 31 جولائی اوریکم اگست کومکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کوروناکے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا۔ مرکزی حکومت کیرالا کیلئے 6 رکنی ٹیم روانہ کریگی۔ مرکز کی یہ ٹیم ریاست میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لیگی۔واضح رہے کہ بی جے پی نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کے بقرعید کے تہوار میں راحت دینے سے کیرالا میں کورونا کے کیس بڑھے ہیں۔حالانکہ ان دو مہینوں میں مختلف مذاہب کے تیوہار ہوئے ہیں اور مختلف ریاستوں میں راحت بھی دی گئی ہے۔اور کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی بھی ہوتی دکھائی دی ہے۔اس کے باوجود الزام در الزام کا سلسلہ جاری ہے۔کل کیرالا میں ایک ہی دن میں کورونا کے 20ہزار کیسس یکارڈ ہوئے ۔