کیرالا کی 105 سالہ دادی ،چوتھی جماعت کے امتحان میںکامیاب

,

   

ترواننتاپور م ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا سے تعلق رکھنے والی 105 سالہ دادی نے چوتھی جماعت کے مماثل امتحان میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کی ۔ وہ ملک کی سب سے معمر طالبہ بن گئی ہیں ۔ بھاگرتی اماں نے ریاستی خواندگی مشن کی جانب سے منعقدہ امتحان میں حصہ لیا تھا اور اس کے نتائج کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا ۔ یہ ضعیف خاتون ہمیشہ مطالعہ کرنے اور علم حاصل کرنے میں سرگرم رہتی تھیں ۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اس نے کم عمری میں ہی تعلیم حاصل کرنے کا خواب ترک کردیا اور اپنے چھوٹے بھائی بہنوں کی نگرانی کرتی رہیں ۔