نئی دہلی : جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں کرونا کے بعد اب نپاہ وائرس کے حملے کا خطرہ ہے۔ نپاہ وائرس جنوبی ریاستوں کیلئے ایک نیا بحران پیدا کر سکتا ہے۔ اتوار کو کیرالا میں نپاہ وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد اب تمل ناڈو کے کوئمبتور میں ایک کیس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اتوار کو کیرالا میں ایک 12 سالہ بچہ نپاہ وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فوت کرگیا۔ کوئمبتور میں نپاہ کی تصدیق کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں نپاہ وائرس کے ایک کیس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ہم وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز بخار میں مبتلا کوئی بھی مریض جو ڈسٹرکٹ اسپتال میں آتا ہے، اس کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔نپاہ وائرس عام طور پر جانوروں سے منتقل ہوتا ہے لیکن یہ وائرس انسان سے انسان میں بھی منتقل ہورہا ہے۔ اس وائرس کا پہلا کیس کیرالا میں رپورٹ ہوا، جس کے بعد ریاستی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔