کیرالا کے تمام باشندگان کو مفت کورونا ویکسین ملے گی:گورنر

   

تھرواننتاپوم: کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے 15 ویں ریاستی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا کہ ریاست کوویڈ۔19کیلئے مفت، عمومی اور جلد ٹیکہ کاری کا وعدہ کرتی ہے ۔ایوان سے خطاب کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ حکومت نے ویکسین کیلئے عالمی ٹنڈر طلب کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں اور ویکسین کے چیلنج کیلئے لوگوں کا تعاون ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کووڈ-19 کا چیلنج درپیش ہونے کے باوجود معیشت میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔