نئی دہلی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے جمعہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے کیرالا میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی اور ریاست کے متاثرین کے لیے مدد کی درخواست کی جس میں ان کے حلقہ انتخاب ویاناڈ کے لوگ بھی شامل تھے۔ راہول گاندھی نے اپنے ویاناڈ کے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے وزیراعظم منریندر مودی سے بات چیت کی اور ریاست کیرالا کے سیلاب اور زمین کے کھسکنے کے واقعات سے شدید متاثر ہونے والوں کی ہر امکانی مدد کی درخواست کی ۔