تھرواننتاپورم : کیرالا کے ساحل پر 19 سالہ انجینئرنگ کے طالب علم دیوانگ سوبل نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے 4 مچھیروں کو بچا لیا جو ڈوب رہے تھے۔ طالب علم نے مقامی حکام سے اجازت لیکر امدادی کشتی بھیجی۔ اس نے بتایا کہ اس کے ڈرون کیمرہ میں پہلے شخص کی تصویر دکھائی جس کو بچایا گیا اور اس کے کہنے پر ماباقی مچھیروں کے مقام کی شناخت کی گئی اور انہیں بھی بچا لیا گیا۔