٭ تھرواننتاپورم :وزیرتوانائی کیرالا سینئر سی پی آئی ایم قائد ایم ایم منی کی کار کے ٹائر 30 مہینوں میں 34 مرتبہ تبدیل کئے گئے جس میں انہوں نے 124075 کیلو میٹر سفر کیا تھا۔ انہوں نے پتھریلی سڑکوں پر اس کا الزام عائد کیا ہے جبکہ عوام ان پر ٹیکس دہندوں کی رقم جلانے کا الزام عائد کررہے ہیں۔